انگلینڈ میں ہو نے وا لے بین الا قوامی تعلیمی فور م میں گلگت بلتستان کی نما ئند گی کررہا ہوں، صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی

انگلینڈ میں ہو نے وا لے بین الا قوامی تعلیمی فور م میں گلگت بلتستان کی نما ئند گی کررہا ہوں، صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے ،مختلف بین الا قوامی اداروں سے مشورے اور تجاویز لے رہے ہیں نظام تعلیم کو بہتر بنا ئے بغیر تر قی ممکن نہیں ۔ صو با ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ انگلینڈ میں ہو نے وا لے بین الا قوامی تعلیمی فور م میں گلگت بلتستان کی نما ئند گی کررہا ہوں، اس تعلیمی فورم میں گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل کو بھرپور انداز میں پیش کروں گا۔ گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل اتنے سنگین نہیں ہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے، یہ مسائل سابقہ ادوار کے حکمران کا پیدا کر دہ ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ انگلینڈ سے وا پسی کے بعد تمام سکو لوں اور کا لجوں کا تفصیلی دورہ کروں گا اور ان کے مسائل خود معلو م کروں گا۔ ۔سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں تعلیم کو زیاد ہ ترجیح دی ہے انشا ء اللہ اگلے تین سا لوں کے اندر عوام محکمہ تعلیم میں مثبت تبدیلی دیکھے گی۔

صوبا ئی وزیر تعلیم نے پا را چنار دہشتگردی کی بھر پور الفاظ میں مذ مت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کو ئی دین ایما ن نہیں ہے ، یہ بے گنا ہ انسا نوں کو اپنے سفا کی کا نشانہ بنا تے ہیں لیکن یہ اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب نہیں ہو نگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔