متفرق

دیامر بھاشا ڈیم میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی باتیں من گھرٹ اور بے بنیاد ہیں، حاجی غندل شاہ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )  مسلم لیگ(ن) دیامر ڈویژن کے صدر حاجی غندل شاہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کی باتیں من گھرٹ اور بے بنیاد ہیں ۔دیامر بھاشہ ڈیم کا صاف شفاف ایوارڈ بنانے پر وزیراعظم پاکستان نے دیامر کی انتظامیہ کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر دیامر سبطین احمدکے حوالے سے چھپنے والی خبر حقیقت سے کا بھی تعلق نہیں ہے ۔ سبطین احمد کا ڈیم متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں کلیدی کردار رہا ۔ ان  کی بہتر کارکردگی کے سب معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپےکے ایوارڈز بنانا کسی کی بس کی بات نہیں تھی ۔۔۔ڈیم میں کروڑوں کی خبر اس لئے بھی من گھڑت ہے کہ آج بھی سینکڑوں لوگ اپنے حق کے لئے عدالتوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دیامر کے پشتنی باشندے ہیں اگر کرپشن ہوتی تو سب سے پہلے آواز ہم بلند کرتے لیکن ایسی من گھڑت خبروں کے زریعے دیامر کو بدنام کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button