متفرق

دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگی میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر بھاشا ڈیم کے معاوضوں کی ادائیگی میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ ڈیم کی زد میں آنے والی زمینوں اور اراضی کی ناپ تول میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی کو غلط طریقوں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے دیا گیا ہے۔ایمانداری اور شفافیت سے تمام معاملات نمٹانے کی توفیق عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شگر گزار ہوں ۔ چلاس میں قبائل کے مابین ملکیت کے حوالے سے پائی جانے والی چپقلش کو احسن انداز میں خوش اسلوبی سے حل چاہتے ہیں۔دونوں فریقین کا فیصلہ عدالت کے فیصلے پر ہوگا۔عدالت جس کے حق میں فیصلہ دے گی معاوضے کی رقم ادا کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے دیامر پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس کی وجہ سے دیامر کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ضلع میں امن و امان کی صورتحال اللہ کے فضل سے بہت بہتر ہے۔کسی کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے اور ترقی کا راستہ روکنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔دیامر میں تعمیر و ترقی کا پہیہ تیز اورتمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کسی کو اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ جاری غیرحاضر ملازمین کو گھر بھیجا جائے گا۔عوام کی سہولت کی خاطر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تما م اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے آنی چاہیئے۔بجلی بحران کا حل نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔واپڈا کے جنریٹر سے چلاس شہر کو بجلی اگلے دو تین روز میں فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button