سیاحت

صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ، صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان فدا

گلگت ( پ ر ) صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن کی مدبرانہ کوششوں سے گلگت بلتستان سیاحت کا شعبہ روز افزوں ترقی کر رہا ہے ، گلگت بلتستان میں سیا حت کے بہتر ین مواقع موجود ہیں لیکن ہم ان مواقعوں سے خا طر خوا ہ فا ئدہ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ اس سال زیا دہ سے زیا دہ سیا ح گلگت بلتستان کا رخ کرے او راس خطے کی خوبصورتی سے محظوظ ہو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کے مستر د کیے ہوئے چند عناصر حکو مت اور حکو متی وزراء کیخلا ف بے بنیاد پرو پیگنڈ ے کررہے ہیں ،اپنے سابقہ دور حکو مت میں بد عنوانی اور قرابا ء پروری کے ریکارڈ توڑ ڈا لے تھے اب وہ کس منہ سے مو جودہ حکومت پر تنقید کررہے ہیں ۔ صو با ئی وزیر سیا حت نے پا ر چنار دہشتگر دی پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ یہ عناصر اپنے نا پا ک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے، جودوسروں کی خوشیاں چھین لیتے ہیں ان کی جھولی کبھی خوشیوں سے نہیں بھر سکتے ، انہو ں نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انہیں صبر جمیل عطا ء فرما ئیں ۔آ مین

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button