صحت

گلگت: دوا خانوں پر چھاپہ، ممنوعہ ادویات برآمد

گلگت (خبرنگارخصوصی) ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے گلگت شہر کے تین مختلف دوا خانوں پر چھاپہ مار کر ممنوعہ ادویات برآمد کر لیا اور تینوں میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف کیس دائر کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر عبدالعزیز کی سربراہی میں ٹیم نے ممنوعہ ادویات کی شکایت پر گلگت شہر کے تین میڈیکل سٹوروں حرم دوا خانہ این ایل آئی چوک،عدنان دوا خانہ ڈومیال لنک روڑ اور سعید پنسار پل روڑ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کر لی ۔ممنوعہ ادویات میں مردانہ طاقت میں اضافے اور صحت مند گولیاں شامل ہیں۔ڈرگ انسپکٹر عبدالعزیز نے کے پی این کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تینوں میڈیکل سٹورز سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادیات برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کیس دائر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں میڈیکل سٹورز سے بگ ٹائم کی 100پیکٹس،دیوا نامی دوائی کی 6000گولیاں،کنگ کوبرا 50کریم،ٹارگٹ گولڈ06پیکٹس،جی میکس 400گولیوں کے علاوہ دیگر ممنوعہ ادویات شامل ہیں۔ڈرگ انسپکٹر کے مطابق مذکورہ ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی ہے اس کے باوجودبعض دوا خانے ان ادویات کو چھپا کر بیچتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ادویات نہ صرف ممنوع ہے بلکہ ان کے استعمال سے گردے بھی فیل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ موٹاپے کے لیے بھی دوائی استعمال کرتے ہیں وہ بھی ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے عوام ایسی ادویات بیچنے والوں کی نشاندہی کرے تاکہ علاقے سے ایسے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے جو جعلی ادیات بیچتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button