سیاست

غذر : پاکستان پیپلز پارٹی غذر کی سٹی کابینہ تشکیل دے دی گئی

غذر(فیروز خان) پاکستان پیپلز پارٹی غذر کی سٹی کابینہ تشکیل دے دی گئی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری بدر الدین بدر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مددشیر کے علاوہ درجنوں کارکنوں نے شرکت ۔اس موقع پر سٹی کے نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفیکیشن تقسیم کئے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن نفس جان کو سٹی صدر،ریٹائرڈ ڈی ایف او امیر حمزہ کو سینئر نائب صدر،کریم کو نائب صدر،محمد ایوب نائب صدر،ممتاز علی جنرل سیکریٹری۔شیر حیات ڈپٹی جنرل سیکریٹری،قاسم انفارمیشن سیکریٹری،علی یار خان فنانس سیکریٹری،اور حسین اکبر کو آفس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری بدرالدین بدر نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی غذر کی مقبول جماعت ہے انہوں نے نو منتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ غذر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button