تعلیم

غذر: محکمہ تعلیمات سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیارکوجدیدطرز تعلیم کے اصولوں کے مطابق اسطوارکرنے کے لیے مصروف عمل ہے- ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ایجوکیشن ضلع غذر

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ایجوکیشن ضلع غذر نقیب اللہ خان نے ڈی ایل ایس اور ہیڈآف مانیٹرینگ محکمہ ایجوکیشن ضلع غذر کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول طاوس یاسین میں گورنمنٹ سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کے تدریسی معیاری کو بڑانے کے لیے جاری تربیتی ورکشاپ کادورہ کیا ۔ ڈی ڈی ای غذر نے تربیتی ورکشاپ میں شریک اساتذہ کی حاضری ،دلچسپی اور ماسٹرٹرینرزکی محنت اور کار کردہ گی پرمکمل اطمنان کااظہارکیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کے بعد اساتذہ کی تدریسی معیاری میں بہتری آئیگی جس سے طلباء کی تعلیمی معیار بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیارکوجدیدطرز تعلیم کے اصولوں کے مطابق اسطوارکرنے کے لیے مصرف عمل ہے۔ ڈی ڈی ای غذر نے ڈی ایل ایس ضلع غذر ،ہیڈآف مانیٹرنگ سیل ضلع غذر ،ڈی ڈی اوہائی سکول طاوس ،ڈی ڈی او ہائی سکول یاسین خاص اور 15دیگرسکولوں کے ہیڈٹیچرزاور ایس ایم سی کے چیرمینوں کے ساتھ ماہانہ ریوومیٹنگ کیاجس میں سکولوں کی گزشتہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیااور سکولوں کی کارکردگی کو مزیدبہتربنانے کے لیے اہداف مقررکئے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button