متفرق

گلگت میں پہلی دفعہ حج و عمرہ سروسز کے دفتر کا قیام خوش آئندہے۔سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) گلگت میں پہلی دفعہ حج و عمرہ سروسزز سکیم کے دفتر کا قیام خوش آئندہے اور وقت کی ضرورت ہے۔اس سے حج عمرہ کرنے والوں اور مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے زائرین کیلئے آسانی ہوگی۔ مصروفیات کی مشینی زندگی میں جبکہ ہر شخص وقت کی تنگ دامنی کا شکوہ کرتا ہے۔اپنے گوناں گوں مصروفیات سے وقت نکال کر اسلام آباد جاکر سفری دستاویزات کو تیار کرنا جان جوکھوں کا کام ہے سعد ذولقرنین حج و عمرہ سروسز جی۔بی برانچ آفس کا قیام ،حج و عمرہ کے زائرین کو فنی تربیت فراہم کرنااورتمام تر سفری دستاویزات کرنا دونوں جہانوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے گلگت شہر میں سعد ذولقرنین حج و عمرہ سروسز جی بی برانچ آفس کے افتتاح کے موقع پرادارہ کے ڈائریکٹر جنرل جمیعت علماء اسلام گلگت کے نائب امیراور مشہور کاروباری شخصیت حاجی محمد یوسف استوری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حرمین شریفین کے تمام مقدس مقامات ہمارے ایمان و عقیدت کے مرکز و محور ہے۔ ہر مسلمان کو ان مقدس مقامات کی زیارت کی تڑپ ہوتی ہے۔خوش نصیب ہے وہ بندہ جو ان نعمتوں سے مالا مال ہوکر سعادت حج و عمرہ اور زیارت حرمین شریفین سے سرفراز ہوجائے۔آخر میں انہوں نے ادارے کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولا کریم حاجی یوسف اور انکی پوری ٹیم کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب فرمائے اور ہم سب کو حرمین شریفین کی زیارت سے سرفراز فرمائے اور وہاں کے انوارات سے جھولیاں بھرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button