صحت

شگر: اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری کا رورل ہیلتھ سنٹر شگر اور سول ڈسپنسری چھورکاہ کا دورہ۔

شگر(عابد شگری)اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری کا رورل ہیلتھ سنٹر شگر اور سول ڈسپنسری چھورکاہ کا دورہ۔ کسی قسم کی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے حکم۔اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری نے گذشتہ دنوں رورل ہیلتھ سنٹر شگر اور سول ڈسپنسر ی چھورکاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر شگر کے سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے اسسٹنٹ کمشنر کو رورل ہیلتھ سنٹر کی صورتحال اور مختلف یونٹوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اے سی شگر کے رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف حصے بھی دیکھے۔میڈیکل آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ فیلڈ سٹاف 24گھنٹے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے ہدایات جاری کی ہے کہ موجودہ موسمی تبدیلی اور خراب موسم کے تناظر میں RHCشگر اور چھورکاہ اور دیگر ہیلتھ یونٹوں میں سٹاف کی ڈیوٹی یقینی بنائی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button