متفرق

نلتر: برفانی چیتا کو بچاتے ہوئے برف پہ چلنے سے7افراد کے پاؤں جل گئے

گلگت (سٹاف رپورٹر) برفانی چیتا کو بچاتے ہوئے برف پہ چلنے سے7افراد کے پاؤں جل گئے جن میں 3افراد محکمہ وائلڈ لائف کے اور 4 مقامی رضاکار شامل ہیں۔ وادی نلتر میں شدید برف باری کے باعث نلتر میں جنگلی حیات کے بحالی سنٹر میں موجود برفانی چیتاکے ساتھ تعینات 3 اہلکار پھنس گئے تھے.جنہیں ریسکیو کرنے کے لئے 4 مقامی نوجوان بحالی سنٹر تک گئے اور برفانی چیتا کو لیکر نلتر بالا پہنچے ۔اس دوران برف پر کئی گھنٹوں کا پیدل سفر کرنے کی وجہ سے بتایا جاتا ہے کہ حکیم،غلام رسول،فاروق اعظم اور عبدالحمید کے پاؤں جل گئے ہیں. متاثرہ افراد کو فوری طور پر گلگت منتقل کر دیا گیا ہے اور ان اہلکاروں کی علاج جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button