متفرق

ہنزہ: علی آبادبازار سےپولیس نے بغیر ہیلیمٹ درجنوں موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لے لیے

ہنزہ ( اجلا ل حسین )ّ SHO سٹی تھانہ علی آباد ارشاد حسین کے زیر نگرانی تھانہ پولیس عملہ کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار ہنزہ کی کامیاب کاروائی، گزشتہ روز ہنزہ میں بازار علی آباد سے بغیر ہیلیمٹ درجنوں موٹر سائیکل پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او اور ٹریفک پولیس کے عملے نے گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں کم عمر اور بغیر ہیلیمٹ موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں افراد سے موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا۔ایس ایچ او ہنزہ سٹی تھانہ علی آباد نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ، کم عمر اور بغیر لائیسنس موٹر سائیکل ہو یا دیگر ٹراسپورٹرز خلاف قانون کام کرنے والے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلاف قانون افراد کو نوٹس میں لیتے ہوئے سخت کا روائی کرینگے جو کہ اس فرد کے لئے ہے جو ڈرائیونگ کرتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو بازار سے ہیلمٹ خرید کردکاندار کا رسید پیش کرنے کے ساتھ کم عمر افراد کی ڈرائیونگ اور لائیسنس نہ ہونے کی صورت میں گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا جائے گا۔ جرمانہ نیشنل بنک اور گاڑی کی کا غذات مکمل کرنے کے بعد گاڑی مالکان کو گاڑی واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کاروائی معصوم جوانوں کی زندگی بچانے کے خاطر کرر ہے ہیں۔ عوام سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندے کے ساتھ سرکاری و غیر سرکاری افسران ، میڈ یا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں جس کا ہم شکر گزار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button