متفرق

ہنزہ : عوام نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے متوقع دورے سے بہت سی اُمیدیں وابستہ کی ہیں ۔ جمال کریم سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان دورہ میں ضلع ہنزہ کو خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان کریں ۔ جمال کریم ہنزہ سی پیک کا مین دروازہ ہے اور ہنزہ عوام کے مشکلات اور مسائل کو دیکھتے ہوئے خصوصی پیکیج دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جمال کریم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہنزہ کے عوام امن پسند اور محب وطن ہے چائینہ اور پاکستان کی دوستی میں ہنزہ کے محب الوطن لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ عوام ہنزہ کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے متواقع دورے سے بہت سی اُمید وابستہ ہے ۔ کیونکہ ہنزہ کے باشعور عوام نے میاں محمد نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے گزشتہ الیکشن میں میاں محمد نوازشریف کے نامزد اُمیدواروں کو اکثریت سے ووٹ دیکر اسمبلی بھیجا ہیں ۔ جمال کریم نے مزید کہاکہ عوام ہنزہ کے اعتماد کا صلہ رکھتے ہوئے وزیراعظم سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں کیونکہ ہنزہ میں بجلی بحران ہے عطاآبادجھیل پر بننے والی 27میگاواٹ پاور منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا جائے تاکہ سیاحوں کا مسکن ہنزہ روشنیوں کے شہر میں تبدیل ہو سکیں ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رخ ہنزہ کی طرف ہے اُن کے قیام کے لئے ہوٹل انڈسٹری کیلئے سپیشل لون کا اجراء کیا جائے تاکہ ہنزہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقعے فراہم ہو سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button