ثقافت

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں گلگت-بلتستان اور چترال میوزیکل شو کا انعقاد کیا

گلگت(رپورٹر) گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانوں نے جمعہ کی شب لوک ورثہ اسلام آباد میں میوزیکل شو کا انعقاد کیا، گلگت بلتستان کے مشہور گلوکار جابر خان جابر اور چترال کے مایہ ناز شاعر و گلو کار منصور علی شباب نے اپنی سریلی آواز سے محفل لوٹ لیا ۔دیسی ڈول کی تھاب پر نوجوانوں کا دیوانہ وار رقص۔ چترال کے نامور شاعر افضل اللہ افضل کی دل سوز شاعری اور منصور علی شباب کی سریلی آواز پر چترالی نوجوان جھوم آٹھے جبکہ جابر خان جابر نے بھی اپنی آواز کے ذریعے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے دل جیت لیے۔ موسیقی کا مختصر مگر پروقار محفل نے حال میں موجود تمام سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان بھی محفل میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر تقریب میں اپنے موبائل فون سے خود ویڈیو بناتے رہے۔وزیر موصوف میوزیکل شو کچھ دیر دیکھنے کے بعد محفل سے چلے گئے ۔اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دیوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنی ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button