متفرق

ٹیلی نار سروس اور وایٗرلیس لوپ سسٹم کی خرابی کا فوری نوٹس لیا جائے، عمایٰدین لاسپور ویلی چترال

چترال (امیر نیاب) ویلی لاسپور کے عمایٗدین ناظم یو سی لاسپور زلفی ہنر شاہ، سابق ناظم لاسپور محمد قیوم شاہ، یوسی ممبر عزت مان شاہ، جماعتی خان، شندور ایریا ڈویلوپمنٹ، کنزرویشن اینڈ ویلفر اورگینایزیشن کے صدرشاہ خان، سابق ممبر یونین کونسل نگاو بن شاہ، وایٰس چیرمین ہرچین رحمت اعظم، ممبر وی سی رامان حاصیل مراد ممبر سرفراز، شیر زمات اور میر ولی شاہ نے اخباری بیان جاری کرتے ہو ے کہا ہے۔ کہ ٹیلی نار سروس کے تیل کنٹریکٹر ہرچین، رامان، بروک، بالیم اور سور لاسپوکے صارفین کو جان بوجھ کرکیٗ ہفتون سے تیل کی فراہمی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار سروس کیٗ ہفتون سے معطل ہے۔ عوامی نما یٗندون نے متعدد بار کنٹریکٹر سے تیل فراہمی کے حوالے سے رابطے کیے لیکن مذکورہ شخص جان بوجھ کر علاقے کے صارفین کو ٹیلی نار سروس سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جس سے علاقے کے صافین کو کمیونیکیشن میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاسپور علاقے میں ٹیلی نار سروس کے علاوہ علاقے کے لوگون کے بھرپور تعاون اور شراکت سے وایرلیس سسٹم بھی موجود ہے جس کو تکمیل تک پہنچانے مین اسی فیصد کنٹریبیوشن علاقے کے عوام کا ہے،لیکن بدقسمی سے اس وایرلیس سسٹم میں کچھ مہینے پہلے کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ابھی تک وایرلیس افس میں خراب پڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی خرابی کو دور کرنے میں کیٗ مہینے لگ چکے ہیں مزید کتنے مہینے لگین گے کچھ اندازہ نہیں۔

علاقے کے مذکورہ نمایٗندون نے خیبرپختوانخواہ کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، ٹیلی نار کے اعلیٰ حکام، پی،ٹی، سی، ایل وایرلیس لوپ کے ذمہ دار حکام، چترال کے منتخب نمایٗندون، ڈپٹی کمشنر چترال سے مداخلت کرکے دونون کمیونیکیشن سسٹم (ٹیلی نار اور وایرلیس لوپ) ٹھیک کرواکر کمیونیکشن سسٹم کوفی الفور بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button