جرائم

سکرد و: خاتون کو گولی مار کر قتل کردیاگیا

سکردو ( کرائم رپورٹر ) سکرد وکے نواحی علاقے شگر ی کلان میں خاتون کو نامعلوم شخص نے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق جمعے کی شب 40 سالہ خاتون کو زمین کے تنازعے پر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا ہے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ 40 سالہ خاتون کا تعلق سکردو شگری کلان گاؤں سے ہے قتل میں ملوث ملزم کو دھر لیا گیا ہے اور معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی قتل کے وقت ان کی گھر میں خاوند موجود نہیں تھے تاہم گولیوں کی آواز آنے پر اہل محلہ کو پہچان ہوئی کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے ادھر خاتون کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button