چترال

چترال : گرم چشمہ روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) گرم چشمہ روڈ حالیہ بارش اوربرف باری کی وجہ سے کئی دنوں سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندتھے، رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈڈبلیونے فوری طورکام شروع کرکے اتوارکے روزعام ٹریفک کیلئے کھول دی۔اس موقع وی سی ناظم مردان لٹکوہ قیمت خان،نائب ناظم انوارخان ،وی سی ناظم اوریرک افسرخان ،وی سی ناظم بگوشٹ نظارشاہ ،وی سی ناظم زیارت عمری خان ،کونسلرامیرمعات بگوشٹ اورعلاقے کے عمائدیں نے ایک پریس ریلزکے ذریعے ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ،ایکیسن سی اینڈ ڈبلیوانجینئرمقبول اعظم اورسب انجینئرسید ابراہم شاہ کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ علاقے کی پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے گرم چشمہ روڈ کی بحالی میں دن رات محنت کرکے مختصرٹائم پر عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔ روڈ کے بندش کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کے چترال آنے جانے مریضوں کو ہسپتال پہنچانے اشیاء خوردونوش پہنچانے میں کافی مشکلات کاسامناتھا جس کوانہوں نے انتہائی محنت اورلگن کے ساتھ بحال کرکے عوام کی دل جیت لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button