موسم

کارگل روڈ لائٹ ٹریفک کیلئےکھول دی گئی

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر ) کھرمنگ کارگل روڈ بڑی گاریوں کی روانی کے لئے تاحال بحال نہیں کر اسکے جبکہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین شدید سردی میں بھی روڈ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے کارگل روڈ سلائڈینگ کی وجہ سے بند تھی تاہم لائٹ گاڑیوں کے لئے شاہراہ کو کھول دیا ہے ۔ ایس ڈی او کھرمنگ ون انجینئر اشرف کا کے پی این سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شدید برف باری اور برفانی تودوں نے سڑک کو کئی جگہوں سے بلاک کیا تھا تاہم ہمارے ملازمین کی کوششوں سے برف باری ختم ہوتے ہی سڑک کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا ہے اور روڈ کو آج سے بڑی گاڑیوں کے لئے بھی چلنے کے قابل بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام روڈ انسپکٹروں کو روڈ مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کی ہوئی ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کی ہیں جبکہ تمام نالہ جات کے سڑکوں کی بحالی کا کام مین روڈ کھلتے ہی شروع کرینگے جبکہ روڈ پر آئے ہوئے بڑے پتھروں کو ہٹانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں بارودی سرنگوں کے مواد پہنچا دیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دوبارہ برف باری نہیں ہوئی تو تمام سڑکیں ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button