سیاست

گانچھے: ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے لیگی حکومت نے کرپشن اور بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ضلعی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی

گانچھے(خصوصی رپورر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری سید نذرعباس نے کہاہے میرٹ کا دعویدار ن لیگ نے ڈیڑھ سال میں میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ہم پر کرپشن کا الزام لگانے والے لیگی حکومت نے کرپشن اور بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہمارے دور کے سکیموں پر اپنے نام کی تختی لگا کر اپنے نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر یاد رکھیں عوام کو سب کچھ معلوم ہے کہ کس دور میں ترقیاتی کام ہو ا ۔ گانچھے میں ہمارے دور کے پروجیکٹ پر آج بھی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے ڈی پی کو اپنے خاندان میں تقسیم کرنا کونسا میرٹ ہے۔ ہم نے پہلی بار دیکھا ہے عوام کی فلاح اور علاقے میں ترقیاتی کام کے لئے اے ڈی پی اپنے خاندان اور اپنے ساتھیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ضلع میں ڈیڑھ سال میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں لاسکے ہیں۔ میڈیا میں بلندو بانگ دعوے کرنے سے علاقے میں ترقی نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا میرٹ اپنے بنک بیلنس بنا نا اور کرپشن روزگار پر پابند ی لگانا ہے۔ یہ کہاں کامیرٹ ہے کہ جہاں بھی بھرتی ہو تا ہے وہاں وزیر اعلیٰ کے حلقے کے لوگوں کے علاوہ بھرتی نہیں ہوتا ہے۔ ڈیڑھ سال گزر گئے مگر ابھی تک ممبران کا پہلا اے ڈی پی نہیں آیا ہے ن لیگ جھوٹ کی سیاست کرنا بند کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button