تعلیم

گوپس: انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کوچنگ کلاس جاتے ہوئے دریامیں گرکر جان بحق

گوپس (معراج علی عباسی) گوپس کے بالائی گاوں ہرکوش کے رہائشی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کوچنگ کلاس کے لیے جاتے ہوئے ہندرپ جیب ایبل پل کرا س کرتے ہوئے برف پرپاوں پھسل نے کے باعث دریامیں گرکر جان بحق ہوگئی ہے۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے نعش کو دریاسے نکال کرہسپتال منتقل کیا جہاں نعش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا۔واضح رہے کہ ہندرپ جیپ ایبل پل کو گزشتہ ماہ مرمت کے بعد ٹریفک کے لیے واگزرکیاگیا ہے تاہم پل کوبیلنس کرنے کے لیے استعمال ہونے والی رسیوں کو مظبوط طریقے سے نہ باندھنے کے باعث پل کی بیلنس اب بھی برابرنہیں ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button