سیاست

دیامر کے منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، جزل سیکریٹری پیپلز پارٹی دیامر

چلاس(بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی دیامر کے جزل سیکرٹری سید امان بٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیامر کے منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،عوام ان سیاسی مسخروں سے مزید خیر کی توقع نہ رکھیں یہ ممبران اپنے ذاتی مفادات کیلئے تو آخری حد تک جاتے ہیں لیکن عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھتے ہیں جو کہ افسوس ناک اور شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے ممبران اسمبلی عوامی ووٹ سے منتخب ہونے کے بعد اب تک دیامر کے اجتماعی مفادات کیلئے آواز تک نہیں اُٹھایا ہے اور اپنے مفادات کیلئے گورنر کو بلیک میل کرنے کی کوشیش کرکے دیامر پر جاہلوں اور شرپسندوں کا لیبل بھی لگواچکے ہیں جو کہ ان ممبران اسمبلی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین کر حاصل کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button