سیاست

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قد کاٹھ سابق وزیر اعلی سے اونچی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

چلاس(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلی پہلے میرے ساتھ مناظرہ کریں اگر میں نے انھیں نہیں ہرایا تو جو سزا منظور ہو وہ مجھ پر صادر کریں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قد کاٹھ سابق وزیر اعلی سے اونچی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو سیاسی حقوق فراہم کرنے میں سب سے زیادہ سنجیدہ ہے ۔پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی گزارش پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی بنائی ہے جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بطور کمیٹی ممبر بنایا ہے جبکہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی ممبر کو ایسی سنجیدہ اور حساس مشاورت میں شامل کیا ہوں ۔ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ہی عوام کے دکھوں پر مرہم رکھے گی اور عوامی خواہشات کے عین مطابق نئے سیاسی سیٹ اپ کا بہت جلد اعلان بھی کریگی۔ سابق وزیر اعلی نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کو صرف محرومیاں ہی دیا ہے ۔موصوف نے اقتدار کو ذاتی ہوس کا نشانہ بناکر قومی اداروں کی تعمیر کی بجائے قومی خزانے کا غلط استعمال کرکے شاہ ولاز تعمیر کیا ہے۔ عوام کو پیپلز پارٹی کا دہرا چہرہ اب سامنے آچکا ہے سابق وزیر اعلی نے اپنے دور اقتدار کے پانچ سالوں میں ۵ فروری کو یوم حقوق گلگت بلتستان کے طور پر کیوں نہیں منایا۔ موصوف گزشتہ دور حکومت میں ۵ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے رہے اور آج قوم کویوم حقوق گلگت بلتستان کا درس دیتے ہوئے اپنی ناکامی اور نااہلی کا برملا اظہار کررہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سابقہ وزیر اعلی کی طرح سیر سپاٹے نہیں بلکہ گلگت بلتستان سے توانائی کے بحران کا خاتمہ ،سی پیک کے اہم اجلاسوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہیں۔ حافظ حفیظ الرحمن ہر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کا دفاع بھرپور انداز میں کررہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button