صحت

محکمہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن محدود وسائل اور کم افرادی قوت کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کررہاہے۔ترجمان

گلگت( پ ر ) محکمہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں نئے اضلاع کے لئے منظور شُدہ آسامیوں پر محکمہ ہیلتھ اور ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے مابین تنازعے کی خبر کو بے بُنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام سرکاری اداروں میں نظم و نسق اور قواعد و ضوابط کے تحت کام ہوتاہے ۔اُنہوں نے کہاہے کہ محکمہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن میں مطلوبہ آسامیوں کے لئے سمری ارسال کیا جاتا رہتا ہے اور جب بھی منظور ی ملتی ہے تو قواعد و ضوابط کے تحت تعیناتیاں عمل میں لایاجاتا ہے جو کہ سرکاری اداروں کا سلسلہ ہوتاہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ محکمہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن محدود وسائل اور کم افرادی قوت کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کررہاہے اور محکمے کا عملہ دن رات کی کوششوں سے ممنوعہ اور مضرصحت ادویات کی ترسیل اور خرید و فروخت کے روک تھا م اور معیاری ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button