عوامی مسائل

استور: گوریکوٹ محلہ گیریکے پل تا حال مکمل نہ ہو سکا

استور( شمس الرحمن شمس ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کےوعدے جھوٹے نکلے، گوریکوٹ کا سب سے بڑا محلہ گیریکے کا پل تا حال تیار نہ ہو سکا۔ علاقہ مکین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ عمائدین جب ٹھکیدار کے پاس گئے اور پل پہ کام کرنے کو کہا تو ٹھیکدار نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ محکمہ ورکس کی طرف سے تا حال پیمینٹ نہیں کی گئی ہے لہذا اس پراجیکٹ کا کام نہیں کر سکتا ہوں۔ ان خیالا ت کا اظہار عمائدین گیریکے ایکس صوبیدار خوش خان ،شارئیس خان ،محمد دین ،صوبیدار ولایت ،صوبیدار عبد الرحمن ،حوالدار عبد الوہاب ، حوالدار شیر باز و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ محلہ گیریکے جہاں ایک طرف سے تخت رائیونڈ سمجھا جاتا ہے تو دوسری طرف سب سے زیادہ مسائل اس گاوں میں ہے۔ 2015کے فلڈ میں اس گاوں کو ملانے والا پل اور سٹرکیں، واٹر سپلائی کا نظام اور واٹر چینلز اس کی ذد میں آئے۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سابق گورنر چھودھری برجیس طاہر نے اس گاوں کا دورہ کیا تھااور انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر یہ کہا تھا کہ ایک ماہ کے اندر یہ تمام کام مکمل کئے جاینگے، خاص طورپل کا کام جلد از جلد مکمل کر کے عوام کو ان مشکلات سے نکالے جاینگے، لیکن بد قسمتی سے دو سال گزر گئے نہ تو پل کا کام ہوا اورگورنر کی اعلان شدہ ڈسپنسری کا اعلان بھی ہوائی نکلا۔ ہم ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سےاپیل کرتے ہیں کہ اپنے متوالوں کے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کریں اگر 5فروری تک یہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں استورروڈ بلاک کر دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button