عوامی مسائل

کارگل روڈ اولڈینگ تک تمام اقسام کی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) کارگل روڈ اولڈینگ تک تمام اقسام کی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ ضلع کےمختلف نالہ جات کی سڑکیں زیادہ برف ہونے کی وجہ سے نہیں کھل سکیں۔ ایس ڈی او کھرمنگ انجینئر اشرف کے مطابق کارگل روڈ کو کئی دنوں کی محنت کے بعد بڑی گاڑیوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں نالہ جات کی سڑکوں کو بحال کرنے کے لئے تمام روڈ قلیوں کو نالہ جات میں تعینات کر کے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں روڈ کھولنے کے تمام آلات پہنچا دی گئی ہے۔ سب انجینئر ز کے ساتھ دورہ کتی شوسے واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ زیادہ برف ہونے کی وجہ سے وہاں کام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ داپا کے مقام پر اب بھی ایک فٹ تک برف پڑی ہوئی ہے تاہم جلد تمام نالہ جات کے سڑکیں بھی جلد ہر قسم کی ٹریفک کی آمدرفت کے لئے کھول دی جائے گی اور اگر مزید برفباری نہ ہوئی تو کام جلد ختم ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں تما م متعلقہ روڈ انسپکٹرز کو اپنے علاقوں میں موجودگی کے احکامات جاری کر رکھی ہے ۔ واضح رہے کہ کھرمنگ میں تمام سڑکیں حالیہ شدید برفباری اور لینڈ سلائڈینگ کی وجہ سے کئی جگہوں سے بند تھیں جس کی وجہ سے علاقے میں اشیا ئے خوردونوش کی شدید قلت پائی جاتی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button