جرائم

ابرق نامی معدنیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دیامر پولیس نے 480 تھیلے برآمد کر لئے

چلاس (پ ر) دیامر پولیس نے براستہ شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان سے ابرق (ابرک) نامی معدنیات سمگل کرنے کی بڑی کوششیں ناکام بناتے ہوئے تین سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ KKH چلاس میں تینوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات بھی درج کردئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران کاروائی مجموعی طور پر 480 ابرق سے بھرے تھیلے برآمد ہوے ہیں، جو اس وقت پولیس کے قبضے میں ہیں۔ گرفتار ملزمان قیمتی پتھروں کو غیر قانونی طور پر گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر حصوں کی طرف سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے۔

  تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ASI شاہ سید کی قیادت میں عملہ تھانہ KKH نے بدوران  ہوٹلز چیکنگ ایک مقامی ہوٹل میں سمگلنگ کی غرض سے جمع کردہ 320 تھیلوں کا اسٹاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کرکےدو ملزمان سجادالحق ولد انوار الحق اور سیف اللہ ولد گل نظر ساکنان الپوری ضلع شانگلہ کو بر موقعہ گرفتار کیا اور باضابطہ دو فوجداری مقدمات کا اندراج کیا جبکہ دوسری طرف ایک اور معمول کی چیکنگ کاروائی میں چیک پوسٹ تھانہ KKH میں بدوران تلاشی ٹرک نمبر 2837 DIR-C سے 160 ابرق بھرے تھیلے برآمد کرکے ملزم ڈرائیور  سردار علی ولد سید علی ساکن کروڑہ شانگلہ کے خلاف مقدمہ علت نمبر 08/2017 بجرم زیر دفعات 3 منرل کنٹرول ایکٹ 1948کے تحت مقدمات قائم کرکے  تفیش شروع کی ہے ۔

یادرہے شاہراہ  قراقرم پر تلاشی کے عمل کو موثر بنانے کے حوالے صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان اور  ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیامر استور رینج  محمدشعیب خرم جانباز کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے اندر داخلی اور خارجی مقامات پر تلاشی اور نگرانی کے عمل کو مربوط و منظم رکھنے دیامر پولیس مکمل متحرک و پر عزم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button