صحت

چلاس: ڈی ایچ کیو ہسپتال کی الٹراساؤنڈ مشین کی فنی خرابی دور کر دی گئی

چلاس(مجیب الرحمان) ڈی ایچ کیو ہسپتال کی الٹراساؤنڈ مشین کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔الٹراساؤنڈ مشین میں گزشتہ چند روز سے فنی خرابی کی وجہ سے مریض سخت اذیت میں مبتلا تھے۔انچارج سی ٹی ٹیکنیشن عبدالوہاب کی نگرانی میں انجینئیرز نے دن رات محنت کر کے مشین کو دوبارہ فنکشنل کر دیا ہے۔عبدالوہاب نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز دس بجے سے مریضوں کو الٹراساؤنڈ کی سہولت میسر آئے گی۔فنی خرابی کی وجہ سے گزشتہ پانچ روز سے مریض شدید پریشانی میں مبتلا تھے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحد ،ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر نواز اور سی ٹی ٹیکنیشنز اور انجینئیرزکی انتھک محنت اور کوششوں سے مشین دوبارہ مریضوں کے الٹراساؤنڈ کی ضروریات پوری کرنے کے قابل بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسرے ڈپارٹمنٹ ،الٹراساؤنڈ،سی ٹی سکین کا عملہ ہمہ وقت مریضوں کی سہولت اور خدمت میں کوشاں ہے۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button