گلگت بلتستان

گلگت، دہشتگردی کی سازش پکڑی گئی، بنوں سے تعلق رکھنے والے شخص کی گاڑی سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد

گلگت (فرمان کریم)  گلگت شہر میں دہشت گردی کے لئے ناجائز اسلحہ کی ترسیل کے دوران ضلع پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ہدایات اللہ ولد احمد نبی ساکن بنوں کی گاڑی نمبرIDJ-6377 کو قبضہ میں لے کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برا ٓمد کر لیااور گاڑی سے ملزم محمد زمان ولد عزیز خان ساکن ڈوڈشال ضلع دیامر کو گرفتار کیا گیا۔

آج ڈی آئی جی جوہر نفیس نے گگت شہر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسلحہ گلگت کے مختلف مقامات میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس بڑے اور خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزمان سے جعلی اسلحہ لائسنس و جعلی تعلیمی ڈگریاں بھی بر آمد ہو ئی ملزمان یہ ڈگریاں 10سے 20ہزار رواپے میں فروخت کرتے تھے۔ برآمد گئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی 12عدد، پستول 9ایم ایم 20عدد، پستول 30بور 40عدد، جدید رپیٹر02عدد ، ایموینشن 2500عدد ، میگزین 60عدد، جعلی اسلحہ لائسنس08عدد، جعلی ڈرائیونگ لائسنس02عدد، اسلحہ لین دین اسٹام 02عدد، جعلی اسلحہ لیٹر منسٹری آف انٹیرئر02عدد اور جعلی تعلیمی ڈگریاں شامل ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی  نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لا ئی ہے۔ اور گلگت شہر میں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کیا ہے۔ اس موقعے پر ضبط شدہ ہتھیار اور منشیات بھی میڈیا کے سامنے رکھے گئے تھے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ سال 2016میں گلگت شہر میں کل550مقدمات درج ہوے ہیں۔ تمام کیسز چالان کے بعد عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

اُنہوں نے پولیس کی کارکردگی بیان کرتے ہوے کہا کہ ہیڈ منی رکھنے والے 7اشتہاری، دیگر 47اشتہاری ، 09عدالتی مفرور اور کل 63اشتہاری ملزمان اور 69ملٹری ڈیزرٹر (فوجی بھگوڑوں) کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button