متفرق

استور: سیکریٹر ی داخلہ نے سکیورٹی جائز ہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل گوریکوٹ کا دورہ کیا

استور( شمس الر حمن شمس ) سیکریٹر ی داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے سکیورٹی کا جائز ہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل گوریکوٹ کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقعے پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپرنڈنٹ جیل کو خصوصی ہدایت دی کہ جیل میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر یں ۔ بعد از جیل میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور قیدیوں نے بھیسیکریٹر ی داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے جیل کے حکام کو یہ ہدایت کیا کہ وہ جلد از جلد جیل میں موجود مسائل کوتر جہی بنیادوں پر حل کریں۔ بعد از ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ نے سیکرٹری داخلہ کو تمام سرکاری اداروں کے حوالے سے خصوی بریفنگ د ی۔

اس موقعے پر استور امن کمیٹی کے اراکین نے استور کے مسائل جن میں استور ویلی روڈ ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور ایجوکیشن کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکریٹر ی داخلہ احسان اللہ بھٹہ نے یقین دہانی کروایا کہ وہ حکام اعلیٰ تک ان مسائل کو اچھی طریقے سے پہنچا کر حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ استور ویلی روڈ کے لیئے سوا ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کا جلد از جلد ٹینڈر کیا جائے گا۔استوری عوام نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیکرامن کو بحال رکھا ہے۔ خاص طور پر استور کی امن کو بحال رکھنے میں اراکین امن کمیٹی کا بہت بڑا کردار ہے۔ استور سیاحتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سال استور میں ساڑھے چار ہزار نیشنل اور انٹر نیشنل سیاح آئے ہیں۔ اس سال حکومت سیاحتی شعبے میں مزید اقدامات کریگی۔ انہوں نے اس موقعے پر اراکین امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے میں سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری ورکس اور سیکرٹری فوڈ استور آینگے اور اپنے اپنے محکموں کا خود جائزہ لینگے اور محکمے میں ہونے والے مسائل کا حل نکالینگے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button