صحت

خپلو: ماں اور بچے کے حوالے سےتقریب کا انعقاد

گانچھے(اے آر رینگ چن ) ڈی ایچ کیو آفس خپلو میں ماں اور بچے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی غلام حسین ایڈوکیٹ،ڈپٹی کمشنر گانچھے غلام حسین ایڈوکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر خپلوصاحب الدین بابر ، ڈی ایچ او گانچھے سید صادق شاہ ، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو ڈاکٹر محمد اشرف ، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر صابر حسین اور ضلع گانچھے کے لیڈی ہیلتھ سپروائیزز و دیگر نے شرکت کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سید صادق شاہ نے بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے میں فروری کی چھے تاریخ سے بارہ فروری تک سال کا پہلا ماں اور بچہ کا ہفتہ منائیں گے جس میں ضلع بھر کے تمام علاقوں اور سکولوں میں آگاہی کے سلسلے میں سمینارز منعقد کرائیں گے اسکے علاوہ موجود حاملہ خواتین اور بچوں کو خصوصی طور پر حفاظتی ٹیکہ لگانے کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کریں گے ۔ اس ہفتے میں کمیونٹی کو گاؤں کے سطح پر جمع کر کے صحت کی اہمیت اور مختلف حفاظتی ٹیکوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اوراپنے گھروں ، بچوں اور اردگرد کے ماحول کی صفائی کے بارے میں بھی شعور دلانے کے لئے ہیلتھ ورکز ، ہیلتھ ورکرر سپروائیزر اورڈاکٹرز خواتین سے گفت شینید کرتے ہیں ۔ سید صادق شاہ نے مزید کہا کہ برف باری کے دوران ضلع گانچھے کے بالائی علاقے کندوس ، سلترو ، ہوشے جیسے علاقوں میں ادویات کی فراہمی و دیگر معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے اسکے باوجود محکمہ صحت گانچھے ہر ممکن ذرایعے استعمال کر کے ان علاقوں میں بھی صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں اور ماں اور بچہ کا ہفتہ ان علاقوں میں باقی علاقوں سے دو دن زیادہ منعقد کرائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button