جرائمچترال

چترال پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کاسرکاری رائفل سے خود پر فائر کرکے خود کُشی کی ناکام کو شش

چترال ( محکم الدین ) چترال پولیس کے ایک ہیڈ کنسٹبل نے سرکاری رائفل سے خود پر فائر کرکے خود کُشی کی ناکام کو شش کی ۔ جسے شدید زخمی حالت میں پشاور ریفر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چترال پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل ضیاء الاسلام نے چترال پولیس لائن کے اندر جمعہ کے روز خود کُشی کرنے کی کو شش کی ۔ اور سرکای رائفل سے خود پرفائر کیا ۔ جسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے آئی سی یو میں ابتدائی علاج کے بعد پشاور ریفر کیا گیا ۔ چترال پولیس کے مطابق ہیڈ کنسٹیبل ضیاء الاسلام کو ایک جرم کی پاداش میں ایک دن پہلے سزا کے طور پر کواٹرگاڈ میں بند کر دیا تھا ۔ جمعہ کے روز انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس کے جوانوں کی منت سماجت کرکے جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آنے کی یقین دہانی کرکے نکلا ۔ اور اپنی سرکاری رائفل سے خود پر فائر کیا ۔ جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے پشاور ریفر کر دیا ہے ۔ ڈی پی او چترال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اُن کے والد کو تسلی دی اور ہر قسم کے علاج معالجے کا یقین دلایا ۔ خود کُشی کرنے والے ضیاء الاسلام کے والد نے کہا ۔ کہ وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ کہ اُن کا بیٹا کیونکر خود کُشی کرنے پر مجبور ہوا ۔ تاہم ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبد الستار نے کہا ۔ کہ یہ کوئی گھریلو تنا زعے کی وجہ ہو سکتی ہے ۔ لیکن ابھی تک واقع کے بارے میں صحیح معلومات نہ ہو سکی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button