عوامی مسائل

یاسین : دس کروڑ اسپیشل گرانٹ سےطاوس عیدگاہ اور پینےکے پانی کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ راجہ جہانذیب

یاسین (معراج علی عباسی ) دس کروڑ روپے کے سپیشل گرانٹ سے بہت جلد عیدگاہ طاوس اور گاوں طاوس کے اٹھارہ سو گھرانوں کے لیے پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔اس منصوبے کے لیے فنڈ سینٹ کے قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے سفارش پرفیڈرل سیکرٹری فنانس نے منظوری دی ہے۔ اس منصوبے پرکام کی شروعات کے لیے پاکستان کے معروف این جی او باسپ پاکستان کے ماہرین کی خدمات حاصل کیا گیا ہے ۔ باسپ کے انجینئرز نے سروے مکمل کیا ہے ۔ اگلے چنددنوں میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانذیب نے باسپ کے انجینئرز کے ہمراہ منصوبے پر کام شروغ کرنے کے لیے سروئے رپوٹ تیار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اس اہم منصوبے کے تکمیل سے عید گاہ کے علاوہ گاوں طاوس کے اٹھارہ سو گھرانے مستفید ہونگے۔ واضح رہے کہ باسپ کے انجینئرز سے گاوں نازبر سے طاوس تک پانی کی لائن بیچھانے کے لے سرو ے کاکام مکمل کیا ہے ۔اس منصبوبے کی تکمیل سے گاوں طاوس میں عرصے دراز سے سے جاری پانی کی قلت کا ختمہ ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button