تعلیم

شگر : تما م ہائی اسکولز میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرائی گئی ہے- ڈائریکٹرایجوکیشن بلتستان ریجن مجید خان

شگر ( بیور و رپورٹ) شگر میں اساتذہ تربیتی ونٹر کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر بلتستان ریجن مجید خان نے کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اعظم خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر عبدالحمید ،پرنسپل ہائی سکول سید محمد عراقی و دیگر مہمانان اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔ اس موقع پر ڈی ڈی اوز ،ای اوز اور اساتذہ میں اسنا د اور سرٹفیکیٹس تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر بلتستا ن مجید خان نے کہا کہ تعلیمی نظام کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے سر توڑ کوشش کی جارہی ہے بلتستان بھر کے 573 سرکاری سکولوں میں 3500 اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ریجن کے چاروں اضلاع میں محکمہ تعلیم اپنی بساط کے مطابق کام کررہے ہیں۔ تما م ہائی سکولز میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرائی گئی ہے جبکہ متعلقہ ایل پی سیز پر تعینات 99 فیصد اساتذہ کو اپنے آبائی ڈیوٹی پر حاضر کیا گیا ہے اس میں کسی کو چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے امتحانات کو صاف شفاف بنانے کے لئے موئثر اقدامات اُٹھائے گئے اور پرنسپلز کو ٹارگٹڈ رزلٹ کے لئے ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلتستا ن ریجن کے بالائی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں انفراسٹکچر کی صورتحال خراب ہے تعمیراتی ،فرنیچر ،واش رومز اور دیگر ضروریات کی کمی ہے جس کے لئے صوبائی حکومت تعاون کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button