چترال

چترال: شدید موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چترال سکاؤٹس کی طرف سے ہنگامی اقدامات

چترال(بشیر حسین آزاد) دودنوں سے جاری برفباری کے پیش نظر چترال سکاؤٹس کی موبائل ٹیمیں چترال کے مختلف مقامات پر گشت کرتی رہی۔ بجلی کے تاروں اور عمارتوں سے برف ہٹانے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے چترال سکاؤٹس کی طرف سے مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بنائےگئے ہیں جن کے ساتھ رابط کے لئے آج مختلف مقامات پر چترال سکاؤٹس کے جوان میگافون کے ذریعے ہدایات دیتے رہے اور ساتھ ہی لوگوں کی مدد اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دے گئی۔اس سلسلے میں ایک اطلاع ملنے پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے خود متاثرہ خاندان(محمد نبی جغور گولدور )کے گھرجاکراشیائے خوردنوش اور گرم سلپنگ بیگ ان کو دے دی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button