متفرق

چلاس: مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق نکالا جائے۔ مقررین کا ریلی سے خطاب

چلاس(مجیب الرحمان) کشمیر سے رشتہ کیا؟ لا الہ الااللہ۔۔کشمیر میں بھارتی تسلط ظلم و جبر کے خلاف اور مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ضلع بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد ہوا۔سکولوں کے طلباء ،سرکاری و غیر سرکاری حکام ،سول سوسائٹی،عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا زبردست مظاہرہ۔ مظلوم شہدا ء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی ،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنا لی گئی۔ مرکزی تقریب ڈویژنل ہیڈکوارٹر چلاس شہر میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں سے طلباء کی ریلیاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پہنچ گئی۔بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی مری،اسسٹنٹ کمشنر محمد طارق ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن امیر خان ،ڈی ایچ او دیامر مبین خان ایم ایس ڈاکٹر عبدالاحد اور دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کی قیادت میں ہائی سکول سے ریسٹ ہاؤس تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔بعد ازاں ریلی صدیق اکبر چوک سے ہوتے ہوئے دوبارہ ہائی سکول پہنچی ۔جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر عالمی راہنماؤں کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے۔غاصب انڈیا نے لاکھوں مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا۔لاکھوں ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں اور کئی ہزار معصوم بچوں کو معذور اور شہید کر دیا ہے۔عالمی برادری فوری طور پر انسانیت سوز رویئے اور ناروا تسلط ظلم و جبر پر اپنے ضمیر کو جھنجوڑے۔اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی مرضی کے مطابق نکالا جائے۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button