عوامی مسائل

بجلی لوڈشیڈنگ، صحت کی سہولیات کی کمی اور پانی بحران کے خلاف چلاس میں احتجاجی مظاہرہ

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ پانی کا بحران اور محکمہ صحت کے سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف دیامر یوتھ مومنٹ نے چلاس صدیق اکبر چوک میں سخت احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور ٹائر جلاکر سڑک کو بند کر دیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیامر یوتھ مومنٹ کے رہنماوں شبیر احمد قریشی، جمشید،سید امان بٹو،مبین شاہ بٹو، قاسم شاہ بٹو،نظر اللہ بٹو ،بکشیر بٹو۔شریف شاہ ،رحمت شاہ،عاطف محمود و دیگر نے کہا کہ چلاس مسائلستان بن گیا ہے حکومتی عدم توجہی کے باعث عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،چلاس میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے محکمہ برقیات کے زمہ دار خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں ،تمام پاور ہاوسس کی مشنری زنگ آلود ہوچکی ہے ،زیر تعمیر پاور ہاوسس پر تعمیراتی کام تعطل کا شکار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عوام دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے اور ہسپتال میں مریضوں کی علاج و معالجہ کیلئے کوئی نظام نہیں ہے ،چلاس ہسپتال میں مریض بے موت مررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام گدلا پانی پینے پرمجبور ہیں انتظامیہ ٹس سے مس نہیں اور دیامر میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہان فوٹو سیشن تک محدود ہیں عملا کوئی بھی کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button