گلگت بلتستان

شدید برفباری کیوجہ سے درکوت کے رہائشی کی لاش نہیں دفنائی جاسکی، پانچ دنوں سے زمینی رابطہ منقطع

یاسین ( معراج علی عباسی ) ضلع غذر کے تحصیل یاسین میں واقع درکوت نامی گاوں کا دیگر علاقوں سے پا نچویں روز بھی زمینی رابط بدستور منقطع ہے۔ گاوں میں بجلی کی ترسیل بند ہوچکی ہے ۔عوام پریشان۔ شدید برف باری نے انسانی زندگی کو مفلو ج بنا کے رکھ دیا ہے۔ ادویات اور خوراک کی شدید قلت، گاوں کے مکین گھروں میں محصور، بالائی علاقوں میں قحط کا سماں، انسانی المیہ جنم لینے کا خدیشہ ، حکومت سے فوری طور پر امداد کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاؤں درکوت گملتی میں سات فٹ برفباری ہوئی ہے۔ برفباری اتنی شدید ہوئی ہے کہ گاوں کےمکین لالی خان نامی 60 شخص کی نعش کئی دنوں سے نہیں دفنا سکے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ درکوت گاؤں اور اس سے محلقہ تین دیگر دیہات میں بجلی کی سپلائی بھی گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے۔ درکوت روڑ بند ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ علاقے کے عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں میں علاقے میں صورتحال کو بہتربنانے کی کوشش کی جائے، تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہو۔

ادھر تھوئی نامی گاؤں میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے  سو سے ذائد درختان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ برفانی تودہ گاؤں کی آبادی کے قریب آکر رک گئی ہے۔

اسی طرح، تحصیل پھنڈر بھی میں انسانی زندگی بُری طرح مفلو ج ہوگئی ہے علاقے کو لنک کرنے والی سڑک مکمل طور پر بلاک ہے جبکہ علاقے میں دو سے تین فٹ برفباری ہوئی ہے ادویات اور اشیائے خوردنی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے علاقے میں پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہوگیا ہے اور بجلی کا نظام بھی سرے ہی سے مکمل درہم بر ہم ہوگئی ہے علاقے کے عوام میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لوگ ادویات اور خوراک کے حصول کے لیے در پدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہے جسکی وجہ سے علاقے میں قحط کا سماں پیدا ہوئی ہے۔

اگر حکومت نے فوری طور پر درکوت روڑ اور پھنڈر روڑ کو بحال نہیں کیا تو بڑے پیمانے پر عوام متاثر ہوسکتے ہیں اس سے پہلے کہ حکومت فوری طور پر ان علاقوں کو لنک کرنے والی سڑکیں اور بجلی کا نظام بحال کر دیں اور انسانی زندگی کو بچائے تاکہ کوئی قیمتی انسانی جان ضیائع نہ ہوسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button