تعلیم

شدید سردیاں جاری ہیں، سکولوں کی چھٹیاں 20 فروری تک بڑھائی جائیں، مطالبہ

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے عوام نے محکمہ تعلیم غذر اور آغاخان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سال موم سرما کی چھٹیاں نو فروری کو ختم ہورہی ہے لیکن برف باری کے بعد اچانک موسم صاف ہوتے ہی شدید سردی کی لہر پیدا ہوئی ہے اس لیے سرکاری اور آغاخان ایجوکیشن سروس کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطلات 20 فروری تک بڑھائے تاکہ بیس فروری تک موسم نرم ہوگا اور برف ختم ہوگی تو بچوں کو سکول جانے میں آسانی ہوگی اگر اس موسم میں سکولز آزاد ہوگئے تو چھوٹے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونگے ۔ جو اداے اور والدین دونوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے گا ۔ عوام نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سرکاری سکولوں اور اے کے ای ایس کے اعلیٰ حکام عوام کی اس اپیل پر عمل کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button