چلاس: ڈپٹی کمشنر نے سپیشل برانچ کے حوالدار کو بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدی انعام سے نوازا

چلاس: ڈپٹی کمشنر نے سپیشل برانچ کے حوالدار کو بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدی انعام سے نوازا

1 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر دیامر نے جی بی سپیشل برانچ کے حوالدار نصیر اللہ کو بہتر کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدی انعام سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے مختلف لاء ان آرڈر کی صورتحال کی بروقت نشاندہی اور بہترین رپورٹنگ کرنے پر پانچ ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیدیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے اس موقع پر کہا کہ فرض شناسی اور ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی۔کام چور اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔سزا جزا کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔