متفرق

سعید الرحمن نئے سیشن کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت منتخب

گلگت (پ ر) اراکین اسلامی جمعیت طلبہ گلگت نے سعیدالرحمن بھائی کو نئے سیشن کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت منتخب کرلیا ۔ اس سے پہلے سعید الرحمن معتمد (سیکریٹری )گلگت اور سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔یہ فیصلہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جموں کشمیر وگلگت بلتستان راجہ آفتاب احمد کی زیرصدارت ہونے والے گلگت جمعیت کے اجتماع ارکان میں کیا گیا۔اجتماع ارکان میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جموں کشمیر و گلگت بلتستان راجہ آفتاب احمد نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی قیادت ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے سرے سے منتخب کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلا مرحلہ ناظم مقام کا تھا جو الحمد للہ مکمل ہوچکا ۔یہی اسلامی جمعیت طلبہ میں انفرادیت پائی جاتی ہے کہ ہر سال فروری کے مہینے میں پورے پاکستان میں اراکین اپنی نئی قیادت منتخب کرکے ایک حقیقی جمہوری اور پاکستان کی سب سے منظم اور ملک گیر طلبہ تنظیم ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ نومنتخب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت سعید الرحمن کا کہناتھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ میں عہدوں کی جنگ کی بجائے ذمہ داریاں لگنے پر رقت طاری اور آنکھیں نم ہوجاتی ہیں کیونکہ یہ ذمہ داری ہر نئی قیادت کیلئے سابقین کی ایک انتہائی اہم امانت ہوتی ہے جس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی صلاحیتیں صرف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور یہ ذمہ داری نبھانا تبھی ممکن ہوتا ہے جب اراکین ہر لمحہ ناظم مقام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button