ماحول

شگر: غوڑو کو سکردو سے ملانے والا پل شدید برفباری سے گر گیا، گاڑی اور موٹر سائیکل کو شدید نقصان

شگر(نامہ نگار) شدید برف باری سے شگر کے علاقہ غوڑو جانے والی واحد پل گرنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پل گرنے سے اس کی زد میں آکر گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان۔ لوگوں نے پل کے ٹھیکیدار کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کیمطابق شگر کے علاقہ غوڑو کو سکردو سے ملانے والی پل گذشتہ دنوں آنے والی شدید برفباری برداشت نہ کرسکا ۔شدید برف باری کے بعد غوڑو کو سکردو سے ملانے والی پل گرگئے۔۔ پل گرنے سے اس کی زد میں آکر ایک گاڑی اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئے۔ پل گرنے کے بعد مقامی لوگوں کو دریا کراس کرنے کیلئے تین گھنٹے پیدل سفر کرکے نر آنے اور جانے پر مجبور ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پل گرنے کے واقعے کا نوٹس لیں اور ناقص میٹریل کے استعال کرنے والے ٹھیکیدار اور غفلت بھرتنے والے محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئرز کیخلاف سخت کاروائی کریں۔ جبکہ پل کی زد میں آکر تباہ ہونے والے گاڑی مالکان کو فوری طور معاوضہ ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button