متفرق

محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات میں قائم نئے کانفرنس روم کا افتتاح

گلگت ( پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات میں قائم کئے جانے والے نئے کانفرنس روم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ احسان بھٹہ ، سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن وقار علی خان ، کمشنر گلگت سبطین احمد اور ڈی سی گلگت محمد حمزہ سالک بھی شریک تھے ۔ افتتاح کے بعد سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات احسان بھٹہ اور سیکریٹری تعمیرات اختر رضوی نے چیف سیکریٹری کو بریفنگ دی۔ چیف سیکریٹری کو دونوں سیکریٹری صاحبان نے آگاہ کیا کہ کنٹرول روم مختصر ترین مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس روم کثیرالمقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔ کانفرنس روم کو محرم کے دوران کنٹرول روم کے طور پر زیر تصرف لایا جائے گا۔ نیزکنٹرول روم کو سی سی ٹی وی کیمروں سے منسلک کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کانفرنس روم میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے تاکہ بلتستان ڈویژن کے ساتھ تمام میٹنگ بذریعہ ویڈیو لنک عمل میں لائے جا سکیں۔کانفرنس روم کو دوسرے محکمہ جات کے سیکریٹریز صاحبان بھی میٹنگ کے لئے استعمال کرینگے۔دوران بریفنگ احسان بھٹہ سیکریٹری داخلہ نے چیف سیکریٹری کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کمپیوٹرائزڈ باڈر پاس اور اسلحہ لائسنس کی عمارت پر کام زورو شور سے جاری ہے ، اور انشاء اللہ اسی سال اپریل یا مئی میں کمپیوٹرائزڈ باڈر پاس جاری کئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button