چترال

چترال : برف باری کے پانچ دن بعد بھی چترال ٹاون کی بجلی بحال نہ ہوسکی

چترال (بشیر حسین آزاد) حالیہ شدید برف باری میں چترال کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے ملنے والی بجلی اور چترال کے لوکل بجلی گھر سے مہیا ہونے والی بجلی دونوں کی لائنوں میں خرابی اور پول گرنے کی وجہ سے بجلی 3 فروری رات 11بجے سے بند ہوگئی تھی جو کہ پانج دن گذرنے کے باوجودبحال نہ ہوسکا، گرے ہوئے پول اور بجلی کی مین ٹرانسمیشن کی لائنیں گرم چشمہ روڈکے بیچوں بیچ لاوارث پڑے ہوئے ہیں، پانچ دن بجلی کی عدم دستیابی نے شہر میں شدید مسائل کو جنم دیا ہے، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے اور بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کے پاس گرم ہونے کے تمام ذرائع ختم ہوچکے ہیں، واپڈا کا مقامی عملہ کہاں اور کیا کررہا ہے کسی کو نہیں پتہ،بلچ اور سینگور کے علاقے میں صرف ایک پول گرچکا تھا جو کہ کب کا دوبارہ سے ایستادہ کیا گیا ہے تاہم جمعرات کی رات نو بجے بلچ اور سنگور ایریا میں لائن فالٹ کو دور کرکے بجلی بحال کردی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button