شعر و ادب

چلاس: دیامر پریس کلب کی نئی کابینہ کا چناؤ دس فروری کو ہوگا

چلاس(پ ر)دیامر پریس کلب کی نئی کابینہ کے چناؤ کے لئے با ضابطہ انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ دیامر پریس کلب میں اہم اجلاس کے دوران پرانی کابینہ کی مدت پوری ہونے پر تحلیل کر دی گئی۔اور نئی کابینہ کے لئے انتخابی شیڈول کے مطابق دس فروری شام چار بجے سے سات بجے تک پولنگ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے لئے 8فروری شام نو بجے تک کا وقت مقرر کر دیا گیا تھا۔اس دوران صدارت کے لئے پانچ امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جن میں سابقہ دو صدور حاجی سرتاج خان ،مجیب الرحمان،جبکہ پہلی بار صدارتی دوڑ میں شمولیت کے لئے شہاب الدین غوری،محمد قاسم،اسلم شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔آج دن گیارہ بجے اعتراضات کی وصولی ہوگی۔اور دن دو بجے کاغذات نامزدگی کی واپسی ہوگی۔انتخابی مہم کا وقت رات بارہ بجے ختم ہوگا۔اور پولنگ کا عمل جمعے کے روز شام چار بجے شروع ہوگا۔الیکشن کمشنر کے فرائض سینئیر صحافی راجا اشفاق اور شاہد اقبال سر انجام دینگے۔انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچا ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button