متفرق

استور: گوریکوٹ اور عید گاہ روڈ کھل گئے

استور( شمس الرحمن شمس ) ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ اور عید گاہ روڈ کھل گئے۔ ایس ڈی او ہیڈ کوارٹرعبد الو حید نے پوری محنت سے عملہ اور پوری مشینری لگا کر گوریکوٹ اور عید گاہ روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شدید برف باری کے باعث بولن کے مقام پر شدید سلائیڈنگ ہوئی تھی جس وجہ سے یہ روڈ مکمل طور پر بند ہوا تھا مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اب یہ روڈ ایک ہفتے تک نہیں کھل سکے گا کیونکہ سلائیڈنگ بہت زیادہ ہوئی ہے لیکن محکمہ ورکس استور کے ایس ڈی او ہیڈ کواٹر عبد الوحید نے اپنے عملے کے ہمراہ پوری مشینری لگا کر ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔ دوسری جانب اس روڈ کے بند ہونے کی وجہ سے تمام دفتری معاملات بھی ٹھپ تھے۔ آج سے تمام دفاتر میں ملازمین بھی اپنی حاضری کو یقینی بناکر آفس میں کام کرینگے۔ دوسری طرف عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او ہیڈ کواٹر کی اس اقدام کو سرہاتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک دن میں اپنی عملے کو الرٹ کر کے استور اور گلگت کا روڈ کھول دیا جبکہ دوسر ے دن عیدگاہ اور گوریکوٹ روڈ کھول دیا ۔ اس لئے ہم سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان سے گزارش کرتے ہیں کہ اس طرح کے قابل ایماندار اور فرسشنا س آفیسر کو شیلڈ دی جائے تاکہ اس طرح کی حوصلہ آفزائی پر مزید بھی اچھی کا ر کردگی دکھانے کی کوشش کرینگے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button