چترال

چترال: شدید برف باری ،وادی تریچ کادوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع، موبائل سروس کئی دنوں سے معطل

چترال (نیوز ڈیسک) چترال میں حالیہ شدید برف باری کے نتیجے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے تمام زمینی راستے بند ہو چکے ہیں۔ پیدل سفر کی بھی گنجائش نہیں رہی ہے۔ عوام پہاڑوں کے درمیان محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جبکہ چترال سے باہر رہنے والے تمام لوگ اپنے اپنے عزیزوں سے ملنے اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بہت پریشان ہیں ۔اسی دوران ٹیلی نار سروس بھی معطل ہے اورسیز لوگ اپنے پیاروں سے رابطے کے لئے پریشان ہیں۔ لوگ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال سے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے ٹیلی نار سروس بحال کرائی جائے تاکہ وہ اپنے عزیزوں سے رابطہ کر سکے۔ وادی تریچ میں غذائی اجناس اور سوختی لکڑی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پیدل چلنے کے تمام راستے بھی بند ہو چکے ہیں۔ چترال سے باہر رہنے والے افراد دسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈپٹی کمشنر چترال سے پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر ٹیلی نار سروس بحال کرائی جائے تاکہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button