کوہستانگلگت بلتستان

چلاس : پٹن کے مقام پر کار دریا میں جاگری 6 افراد جاں بحق

چلاس (بیورورپورٹ) ضلع کوہستان کا علاقہ پٹن کے مقام پر کار اچانک الٹ کر دریا میں جاگری 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار نمبرIDL9011 پٹن کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور الٹ کر سیدھے دریائے سندھ میں جا گری ،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد دریا میں ڈوب گئے۔مقامی افراد نے دو افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی ہیں جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔دریا برد ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق گلگت دینور سے بتایا جاتا یے۔ جس میں ڈرائیور میاں ارسلان ولد میاں صابر،مسماۃ دما ہور، زوجہ رمضان ،وسیم اللہ ولد مرزہ،فرمان ولد بختیار، رمضان شامل ہیں۔ کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تاحال اقدامات نہیں اُٹھائی ہے ۔البتہ مقامی افراد نے دو افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button