ماحول

گلگت بلتستان میں شجر کاری مہم کا آ غاز کر دیا گیا

گلگت( محمد حسین بلتی سے) ملک بھر کی طر ح گلگت بلتستان میں بھی و زیر اعظم میاں محمد نواز شر یف کی خصو صی ہدایات پر وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران و کیل نے شجر کاری مہم کا آ غاز کر دیا گیا ۔شجرکاری جیسے قدرتی حُسن کے ذریعے معاشرے کو سنوارا جاسکتاہے جس کے لئے صوبائی حکومت بھر پور کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات و جنگلی حیات عمران وکیل ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان، وزیر صحت حیدر خان،صو با ئی تر جمان فیض اللہ فراق ،کنزر ویٹر فارسٹ ولایت نور ،کنزویٹر وائلڈ لائف غلام محمد ،ڈی ایس موسیٰ ،ڈیف او آ فتاب محمود ، اور دیگر نے فارسٹ کمپلیکس جوٹیال میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے کہا کہ شجر کاری صدقہ جاریہ ہے جس کے زریعے معاشرتی حُسن کو دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت کو بھی سنوارا جاسکتاہے۔وزیر جنگلات و جنگلی حیات نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات جنگلی کٹاؤ کے تدارک کے ساتھ ساتھ شجر کاری کے زریعے جنگلات کے اضافے کے لئے بھی پوری تُندہی سے کردار ادا کررہاہے۔سرکاری ادارے بلخصوص تعلیمی ادارے سال 2017ء میں بھر پورشجرکاری کے زریعے ایک باشعور اور فہم وفراست والی قوم ہونے کا ثبوت پیش کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اس سال سب سے زیاد ہ پودے لگا کر دنیا دنیا کی ریکارڈ تور دیگی جس کیلئے ہم بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم انشا اللہ کامیاب ہوجا ئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button