متفرق

پھنڈر میں خوراک کا بحران نہیں ہے- صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان نے کہا ہے کہ تحصیل پھنڈر ایک سیا حتی مقام ہے جہاں سا لا نہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیا حوں کا جم غفیر ہو تاہے ۔پھنڈر میں اکتو بر سے ہی گند م کا ذخیرہ کر دیا گیا ہے ۔ اخبارات میں چھپنے وا لے ان خبروں میں کو ئی صداقت نہیں کہ پھنڈر میں خوراک کا بحران ہے ،ہم ان علا قوں سے غافل نہیں ہے ، پل پل کی خبریں لے رہے ہیں۔ جس کسی نے بھی یہ خبر دی وہ من گھڑت اور بے بنیا د ہے ، گند م کا سٹاک مو جود ہے ، حا لیہ بر فبا ری کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم بر ہم ہوا ہے اور لوگوں کو گند م کی پسا ئی میں مشکلا ت کا سا منا تھا ، بجلی سپلا ئی بحا ل کر د ی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں ہر وقت با خبر رہتا ہوں ، چند جگہوں پر زیا دہ بر فبار ی کی وجہ سے فوری امدادی کا م شروع نہیں کر سکتے کیو نکہ ان جگہوں پر بر فانی تودے گر نے کا خد شہ ہے، جس سے کسی کی جا ن بھی جا سکتی ہے ان جگہوں پر موسم صاف ہونے کے بعد فوری طور پر کا م شروع کیا جا ئیگا ۔ سڑکوں کی بحا لی کیلئے پی ڈبلیو ڈی کا عملہ مصروف عمل ہے جو را ت کے دس بجے تک کا م کررہے ہیں بہت جلد باقی ماندہ سڑکیں بحا ل کر دی جا ئیں گی ۔ صو با ئی حکو مت عوام کو سہو لیا ت فراہم کر نے کیلئے پر عزم ہے اور اس گھڑ ی میں عوام کو نہیں بھو لیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button