صحت

چلاس: تھک نیاٹ اور گوہر آباد میں صحت کے سہولیات ناپید

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس تھک نیاٹ اور گوہر آباد میں صحت کے سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو اس سخت سردی اور برفیلے موسم میں سخت مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ تھک دیورے ڈسپنسری اور گوہر آباد کے مختلف ڈسپنسریوں میں صحت کا کوئی نظام نہیں ہے۔ پی پی ایچ آئی کے سوشل آفیسر گزشتہ کئی سالوں سے اب تک ان علاقوں کی نگرانی تک نہیں کررہے ہیں۔ پی پی ایچ آئی کےذمہ دار خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ تھک نیاٹ گوہرآباد کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ تھک نیاٹ اور گوہر آباد میں سوشل آفیسر پی پی ایچ آئی کی عدم موجودگی اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر تھک نیاٹ اور گوہرآباد میں ڈیوٹی دینے والے پی پی ایچ آئی کے سوشل آفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر انھیں ڈیوٹی پر حاضر کیا جائے ورنہ عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button