تعلیم

گلگت: الیزئین ہائیر سیکنڈری سکول میں اساتذہ کا 5روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

گلگت( سٹاف رپورٹر)الیزئین ہائیر سیکنڈری سکول ذوالفقار آباد کیمپس جوٹیال گلگت میں اساتذہ کا 5روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ۔ورکشاپ میں گلگت ،دنیور ،نومل اور گاہکوچ الیزئین ہائر سیکنڈی سکولز کے اساتذہ نے شرکت کیں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی دینار شاہ سبجیکٹ سپیشلسٹ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت نے کہا کہ بچوں کی مستقبل اساتذہ پر انحصار ہے جب تک اساتذہ کو بہتر تربیت نہیں دی جاتی بچوں کی بہتر مستقبل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تدریس کا شعبہ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اساتذہ کو اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرنا چاہئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے CEO الیزئین ہائر سیکنڈری سکولز الطاف حسین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ادارہ بچوں کی بہتر مستقبل اور معیاری تربیت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد اساتذہ کو جدید تعلیمی امور کے حوالے سے شعور و آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال کا ایکشن پلان ترتیب دینا تھا جو کہ اساتذہ کی تعاؤن سے کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو ا۔اس موقع پر HR ڈائریکٹر فدا محمد ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نظام الدین، ایڈمن اینڈ فنانس آفیسرافتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف کیمپس کے اساتذہ نے آئندہ بھی اس قسم کے تربیتی ورکشاپ انعقاد کرانے پر زور دیا ۔تقریب کے آخر میں اساتذہ میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button